پٹنہ،6؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)) بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے میں 7 نومبر کو والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب اور 78 / اسمبلی حلقوں میں ہونے والے انتخاب کیلئے آج شام تشہیری مہم ختم ہوگئی اوراب امیدوار عوامی رابطہ کے توسط سے ووٹ مانگنے میں مصروف ہوگئے ہیں -
ایڈیشنل چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ والمیکی نگر پارلیمانی سیٹ کیلئے تیسرے مرحلہ کی 78 اسمبلی سیٹ کے ساتھ سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی - اس لوک سبھا سیٹ کیلئے سات امیدوار میدان میں ہیں اور 2478 ووٹنگ مراکز پر 921133 مرد، 806609 خواتین اور 95 تھر ڈ جینڈر سمیت 17 لاکھ 27 ہزار 837 ووٹر س امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے -
مسٹر سنگھ نے بتایاکہ ان 78 / اسمبلی سیٹ کیلئے 110 خواتین اور 1094 مرد امیدوار سمیت 1204 / امیدوار انتخابی میدان میں ہیں - سات نومبر کو 33782 ووٹنگ مراکز پر دو کروڑ 35 لاکھ 54 ہزار 71 ووٹر اپنے ووٹ کا استعمال کر کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں قید کریں گے - ان میں ایک کروڑ 23 لاکھ 25 ہزار 780 مرد، ایک کروڑ 12 لاکھ پانچ ہزار 378 خواتین، 894 تھرڈ جینڈر اور 22019 سروس ووٹر شامل ہیں - سروس ووٹروں میں 21019 مرد اور ایک ہزار خواتین ہیں - گائے گھاٹ علاقہ میں سب سے زیادہ 31 وہیں، ڈھاکہ، تروینی گنج، جوکی ہاٹ اور بہاددر گنج اسمبلی حلقہ میں سب کم نو امیدوار قسمت آزمار ہے ہیں -